ممبئی(سچ نیوز) فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیون نے پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ظاہر کردی، پنجابی فلم میں اداکاری کیلئے پنجابی زبان بھی سیکھ لو ں گی۔دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سنی لیون نے بتایامیرا تعلق بنیادی طور پر پنجابی گھرانے سے ہے ، اس لئے میری خواہش ہے کہ پنجابی فلم میں بھی اداکاری کروں اور اس مقصد کیلئے میں پنجابی زبان بھی سیکھ لوں گی ۔اضح رہے کہ سنی لیون کا اصل نام کرنجیت کور ہے اور تعلق سکھ خاندان سے ہے تاہم فلمی دنیا میں وہ سنی لیون کے نام سے جانی جاتی ہیں، فحش فلموں سے تائب ہوکر کرن جیت کور نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت سے کیا جس کے بعد پوجا بھٹ کی فلم جسم 2 میں اداکاری کی تھی۔ سنی لیون کی اس کے بعد آنے والی فلموں میں کچھ کچھ لچا ہے اور مستی زادے شامل ہیں، سٹی لیون آئٹم سانگز بھی کرتی رہی ہیں ۔