ممبئی ( سچ نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری میں بطور آئٹم گرل اپنی شناخت بنانے والی سنی لیونی کئی سال تک فحش فلموں کی اداکارہ کے طور پر کام کرچکی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران فحش فلموں کی اداکارہ کے کئی ایوارڈز جیت رکھے ہیں لیکن جب انہوں نے خود پہلی بار فحش فلم دیکھی تھی تو وہ بہت زیادہ شرمندہ تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی نے پہلی فحش فلم اپنے بھائی اور ایک دوست کے ساتھ غلطی سے دیکھی تھی، جب انہوں نے فلم دیکھی تو وہ بہت زیادہ ڈر گئی تھیں اور انہیں اس کا بہت زیادہ افسوس ہوا تھا۔
سنی لیونی کا اصل نام کیرن جیت کور ووہرا ہے اور وہ سکھ گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، زندگی میں پہلی بار فحش فلم دیکھنے کے بعد وہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی تصویر کے سامنے کھڑی ہوگئیں اور اپنی غلطی کی معافی مانگی۔کینیڈا اور امریکہ کی پورن انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد 2011 میں سنی لیونی انڈیا آئی تھیں جہاں انہوں نے متنازعہ ٹی وی شو ’بگ باس‘ کے ذریعے مقامی انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی اور کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔