ممبئی ( سچ نیوز ) امریکہ اور کینیڈا میں فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ رہ کر بالی ووڈ کا رخ کرنے والی اداکارہ سنی لیونی نے بطور پروڈیوسر کیریئر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سنی لیونی بالی ووڈ میں بطور آئٹم گرل پہچانی جاتی ہیں لیکن اب انہوں نے پروڈکشن کے شعبے میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سنی لیونی نے کہا کہ وہ بطور پروڈیوسر سب کو برابر سمجھتی ہیں اور کسی کو بھی چائے پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، وہ انا پرستی سے دور رہتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ اور سلمان خان جتنے بجٹ کی فلم تو نہیں بنا رہیں لیکن کم بجٹ میں ایک اچھی کہانی کو ترجیح دینا پسند کریں گے۔