اسلام آباد: (سچ نیوز) سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان کی طرح بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے جائیدادیں ظاہر کرنے کے مزید کیس سامنے آئے ہیں، 270 ملین کی وصولیاں ہو چکیں، مزید 768 ملین وصول ہونے کی توقع ہے
روی کا شکار ہے، آپ کو تو گھنٹوں میں ایکشن لینا چاہیے تھا، لوگوں کو نوٹس دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مزید 96 پاکستانیوں کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ممبر آڈٹ ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ 360 لوگوں نے 484 جائیدادوں پر ایمنسٹی لی ہے، 768 ملین روپے وصولی کی توقع ہے جبکہ 157 لوگ ہمارے پاس نہیں آئے، ان کی جائیدادوں کے لئے دبئی حکومت کو لکھا ہے۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایف بی آر کا کام بہت سست روی کا شکار ہے، آپ کو تو گھنٹوں میں ایکشن لینا چاہیے تھا، لوگوں کو نوٹس دیں
ممبر آڈٹ نے بتایا کہ جس طرح علیمہ خان نے جائیداد ظاہر کی، اس طرح کے اور بھی کیسز سامنے آئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایک ماہ کی مزید پیش رفت جمع کرائی جائے۔
ایف آئی اے نے رپورٹ پیش کی کہ 1211 پاکستانیوں کی یو اے ای میں 2154 جائیدادیں ہیں، مزید 341 لوگوں کو نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ 61 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
رپورٹ کے مطابق ایک شخص مفرور، 5 فوت ہو چکے، 10 تعاون نہیں کر رہے، 97 افراد نے یو اے ای میں جائیداد سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جبکہ 79 افراد نے ایف بی آر کے پاس اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔