واشنگٹن(سچ نیوز)کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی (سی بی پی) نے بتایا ہے کہ بھارتیوں کا شمار امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی پاداش میں حراست میں لیے جانے والی چند بڑی قوموں میں ہونے لگا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی سرحدوں کے نگران ادارے نے کہا کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے پر رفتار کیے جانے والے بھارتی شہریوں کی تعداد میں رواں سال 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کے مطابق بھارتیوں کا شمار امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی پاداش میں حراست میں لیے جانے والی چند بڑی قوموں میں ہونے لگا ہے۔سی بی پی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بھارتیوں کی بڑی تعداد میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل ہو رہی ہے جو انسانی سمگلروں کو سرحد پار کرنے کے لیے 25 سے 50 ہزار ڈالر فی کس تک ادا کرتے ہیں۔ترجمان سیلواڈور زمورا کے مطابق سرحد پار کرنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن بھارتی باشندوں کی اکثریت اپنے آبائی ملک میں ناروا سلوک روا رکھے جانے کا دعویٰ کرکے امریکہ میں سیاسی پناہ کے حصول کی خواہش مند ہوتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ان میں سے بہت کم لوگوں کے دعوے درست ہوتے ہیں جب کہ اکثریت معاشی بنیادوں پر ہجرت کرنے والوں کی ہوتی ہے جو جھوٹے دعوے کرکے پناہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سی بی پی کے اندازے کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے بھارتی شہریوں کی تعداد نو ہزار کے لگ بھگ رہی ہوگی۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال امریکہ میں غیر قانونی داخلے پر گرفتار کیے جانے والے بھارتی شہریوں میں سے لگ بھگ 4 ہزار میکسیکو کے سرحدی شہر میکسیکالی کے نزدیک واقع 3 کلومیٹر کی سرحدی پٹی پر لگی باڑ عبور کرکے امریکہ میں داخل ہوئے۔
غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتی شہریوں میں اضافہ
غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتی شہریوں میں اضافہ
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024