مقبوضہ بیت المقدس (سچ نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی حکومت کے ارکان کو آگاہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے خلاف عسکری آپریشن کی تیاری کر رہی ہے جو وہاں کے حالات بہتر نہ ہونے کی صورت میں شروع کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو اس امر سے آگاہ کر دیا کہ اگر غزہ پٹی کی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو اسرائیل وہاں ایک فوجی آپریشن کے لیے تیاری کر رہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں شہریوں کی شورشیں کمزور پڑ گئیں تو یہ پسندیدہ امر ہے لیکن یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ایسا ہو گا۔ لہذا ہم عسکری طور پر تیاری کر رہے ہیں اور یہ کوئی ہوائی بیان نہیں ہے۔مصر اور اقوام متحدہ اس بات کی کوششیں کر رہے ہیں کہ غزہ پٹی میں پانی، بجلی اور نکاسی آب کے بڑے منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تا کہ کسی بھی ممکنہ انسانی بحران سے بچا جا سکے۔