بیت لحم (سچ نیوز) غرب اردن میں یہودی شرپسندوں نے زیتون کے 400 پھل دار درخت کاٹ ڈالے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غاصب یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں زیتون کے پھل دار پودوں کے ایک باغ میں گھس کر سیکڑوں پھل دار پودے کاٹ ڈالے، ان زیادہ تر زیتون کے پودے شامل ہیں۔ مقامی سماجی کارکن خضر احمد صلاح نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے گروپ کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیو رٹی مہیا کی گئی تھی۔ انہوں نے افرات کالونی کے قریب فلسطینی شہری ابراہیم سلیمان صبیح کا زیتون کا باغ تباہ کردیا۔