اوسلو (سچ نیوز)ناروے حکومت کی جانب سے مسجد پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد مساجد کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناورے کی میں مساجد کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ ایک مسجد پر شوٹنگ کے واقعے کے بعد پولیس کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ دارالحکومت اوسلو کے نزدیک ہفتہ دس اگست کو رونما ہونے والے اس حملے کے بعد ایک مشتبہ شخص سے تفتیش کی جارہی ہے۔اوسلو کے نواح میں واقع ایک مسجد پر فائرنگ کرنے کے شبے میں ایک مشبہ شخص کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ شوٹنگ کے اس واقعے کے بعد اوسلو اور نواحی شہروں میں واقع مساجد کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ یورپی ممالک میں گیارہ اگست کو عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے اور اسی لیے کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر پولیس کوچوکس کیا گیاہے ۔