لاہور: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک نے عید الفطر پر عوام کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
بینک دولت پاکستان نے عید الفطر پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے زریعے ایس ایم ایس سروس کا اعلان کیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق عوام کو ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے نوٹوں کا اجرا 20 مئی سے 31 مئی 2019ء تک جاری رہے گا۔ نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے ایس ایم ایس پر چارجز 2 روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔