مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )
عورتوں کی بیماریوں کی مشہور ماہر ڈاکٹر رضیہ شبیر میمن کورونا وائرس کے سبب وفات پاگئی۔
ایس او پیز کے تحت امام بارگاھ مورو میں جنازہ نماز کے بعد تدفین۔
جبکہ ڈاکٹر غلام شبیر میمن کورونا وائرس کے سبب آغا خان اسپتال میں داخل ہیں۔
دعاٶں کی اپیل۔
تفصیلات کے مطابق عورتوں کی بیماریوں کی مشہور سرجن اینڈ فزیشن ڈاکٹر رضیہ غلام شبیر میمن زوجہ ڈاکٹر غلام شبیر میمن کورونا وائرس کے سبب کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھی جن کی کورونا وائرس کے سبب وفات ہوگئی، جن کا جسد خاکی ایدھی ایمبولینس کے ذریعی آبائی شہر مورو لایا گیا، جہاں ان کو امام بارگاھ مورو میں ایس او پیز کے تحت جنازہ نماز ادا کر کے تدفین کی گئی۔
دوسری جانب انجمن حسینی مورو کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر غلام شبیر میمن کورونا وائرس بیماری کے سبب آغا خان اسپتال میں داخل ہیں جن کی صحتیابی اور لمبی عمر کے لئے مورو کی عوام، دوستوں اور رشتیداروں کو دعا کی اپیل کی جاتی ہے۔7
کورونا وائرس بیماری کے سبب عورتوں کی بیماریوں کی مشہور ڈاکٹر رضیہ میمن کی وفات کے بعد مورو شہر کی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔