اسلام آباد: (سچ نیوز) نیپر ا نے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں 10 پیسے اضافے کی منظوری دے دی، یہ اضافہ صارفین سے آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
بجلی صارفین کے لیے بری خبر، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ۔حالیہ اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہےجس کا اطلاق لائف لائن،کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگاتاہم صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بل اضافی نرخوں کے مطابق موصول ہو ں گے۔
مئی میں پانی سے 29.69 اور کوئلے سے 12.12 فیصد بجلی پید اکی گئی، مقامی گیس سے 16.32 اور درآمدی سے 28.76 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔