خرطوم(سچ نیوز)سوڈان میں عوام کااحتجاج رنگ لے آیا، 30 سال سے اقتدار پرقابض سوڈانی صدر عمرالبشیرعہدے سے مستعفی ہو گئے اور فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق سوڈان میں صدر عمر البشیر کی حکومت کیخلاف مظاہرے جاری تھے اور مظاہرین 3 دن سے آرمی ہیڈکوارٹر ز کے باہر جمع تھے ،آج صبح فوج نے سوڈانی صدر عمر البشیر کے محل کا گھیراﺅ کیا اور متعدد سابق اور موجودہ حکومتی رہنماﺅں کو حراست میں لے لیا،فوج نے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی وژن کا چارج بھی سنبھال لیااور ملک کے ایئرپورٹ بند کردیئے ۔خبرایجنسی کے مطابق صدرعمر ال بشیر نے عوامی احتجاج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، عمر البشیر 30 سال سے سوڈان پر قابض تھے۔