اسلام آباد (سچ نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ جتنے مرضی ٹاک شوز کرلیں کہ حکومت ٹھیک نہیں چل رہی ،مہنگائی ہوگئی لیکن عوام کے فیصلے ووٹ سے ہوتے ہیں، اگر عوام تحریک انصاف پر اعتماد نہ کرتے تو ہم کبھی بھی ملتان کاالیکشن آسانی کے ساتھ نہ جیتتے سکتے تھے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاکہ جہانگیر ترین کےلئے پارلیمنٹ کیلئے دروازے بند کئے گئے ہیں ، ان کو ٹیکنیکل گراﺅنڈ پر نا اہل کیا گیاہے ، ان کا نواز شریف سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہیں ، ان کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جتنے مرضی ٹاک شوز کرلیں کہ حکومت ٹھیک نہیں چل رہی اورمہنگائی ہوگئی ہے لیکن عوام کے فیصلے ووٹ سے ہوتے ہیں، اگر عوام تحریک انصاف پر اعتماد نہ کرتے تو ہم کبھی بھی ملتان کاالیکشن آسانی کے ساتھ نہ جیتتے ، اگر تحریک انصاف یہ فیصلے کررہی ہے جن سے عوام پر بوجھ پڑتاہے تو یہ بوجھل دل کے ساتھ کررہی ہے ۔