اسلام آباد (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں جہاز استعمال نہیں کروں گا تو اب سعودی عرب بھی شیڈول پروازسے جاتے ، اب تو عمران خان واش روم میں بھی ہیلی کاپٹر میں جاتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان ابھی تک کنٹینر سے نہیں اترے ، جس دن عمران خان کو ایوان میں وزیر اعظم منتخب کیا گیا تو اس وقت ہم نے احتجاج کیا جو اپوزیشن کاحق تھالیکن عمران خان اس وقت بھی کنٹینر پر چڑھ گئے ۔ وہ تقریر جو وہ ایوان میں کرنے کیلئے لکھ کر لائے تھے وہ ایک طرف رکھ دی اور کنٹینر پرچڑھ گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ بلٹ پروٹ گاڑیوں پر تنقید کرنےوالے بتائیں کہ اگر سارک کانفرنس ہوتی ہے یا سعودی بادشا ہ آتا ہے تو کیا حکومت اس کو تانگے پربٹھا کر لائے گی ؟ عمران خان نے کہا کہ میں جہاز استعمال نہیں کروں گا تو اب سعودی عرب بھی شیڈول پروازسے جاتے ، اب تو عمران خان واش روم میں بھی ہیلی کاپٹر میں جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہنے اورکرنے میں فرق ہوتا ہے ۔