عمرہ زائرین پر ٹیکس خاتمے بارے سعودیہ کی عدم پیش رفت

لاہور: سعودی حکومت کی جانب سے تاحال عمرہ زائرین پر عائد کردہ 2ہزار ریال ٹیکس ختم کرنے اور 40 سال عمر کی حد کو بھی ختم کرنے کے حوالے سے وزارت مذہبی امور یا وزارت داخلہ کو آگاہ نہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وفاقی وزیر مذہبی امور قاری نور الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاتھا کہ بہت جلد سعودی حکومت عمرہ زائرین پر عائد 2 ہزار ریال ٹیکس معاف کر دے گی ۔
واضح رہے کہ چند دن قبل میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق سعودی حکام نے عمرہ پر عائد ٹیکس کے خاتمے سے متعلق رضامندی ظاہر کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکام سے درخواست کی تھی جس کے تناظر میں اس رضامندی کا اظہار کیا گیا۔تاہم سعودی حکام کی جانب سےپاکستانی حکام کو اس معاملے پر کسی پیش رفت پر تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔

Exit mobile version