ممبئی(سچ نیوز )بالی ووڈ اداکارہ عمران ہاشمی نے کئی سالوں پہلے ایشوریہ رائے کی خوبصورتی پر منفی جملے کسے تھے جس پر ایشوریہ رائے آج تک ناراض ہیں ۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی نے کئی سال قبل پروگرام ”کافی ود کرن“ کہا تھا کہ ایشوریارائے کی خوبصورتی جعلی اورپلاسٹک کی لگتی ہے جس کوایشوریا آج تک بھلا نہیں پائی ہیں۔حال ہی میں ایک پروگرام کے ریپڈ فائر راونڈ میں جب میزبان نے ایشوریا سے پوچھا کہ آپ نے اپنے بارے میں سب سے برا تبصرہ کیا سنا تھاتو ایشوریا نے غصے سے جواب دیا ’جعلی اورپلاسٹک کی خوبصورتی‘۔اداکارہ ایشوریا نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’بادشاہو‘ میں کام کرنے سے بھی انکارکردیا تھا۔عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے سے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ صرف گفٹ ہیمپر جیتنے کیلئے کہا تھا، لیکن ایشوریا اس تبصرے کے لیے آج تک عمران ہاشمی کو معاف نہیں کرپائی ہیں۔