اسلام آباد (سچ نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں، میں یہ کہہ دیناچاہتاہوں کہ ہمیں کو اشتعال نہ دلائیں ورنہ بھسم ہوجائیں گے ۔جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ اس اجتماع میں شریک ہیں۔تمام سیاسی جماعتیں اب رابطے میں ہیں۔ این آر او اب حکومت نے نہیں بلکہ ہم نے دینا ہے، اپوزیشن اب اس بات پر متفق ہے کہ حکومت کوجاناپڑے گا ۔معاہدوں کی پاسداری ضرور کریں گے ،حکومت نے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی ۔فضل الرحمان کا کہناتھاکہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہیں اور میں یہ کہہ دیناچاہتاہوں کہ ہمیں کو اشتعال نہ دلائیں ورنہ بھسم ہوجائیں گے ۔ یہ کارکنوں کا نہیں بلکہ عوام کا اجتماع ہے اور اگر عوام آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر ہم روک سکتے ہیں تو روکیں گے ۔انہوں نے کہا عوام نے مطالبہ کردیاہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں ، دیکھتے ہیں اب وہ کب تک استعفیٰ دیتے ہیں؟