عمران خان کی حکومت چلتی دکھائی نہیں دے رہی، جاوید ہاشمی

ملتان:  (سچ نیوز) مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان صرف شو پیس، انھیں اپنی کابینہ کے ارکان کے نام تک ہی معلوم نہیں، حکومت چلتی دکھائی نہیں دے رہی۔

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو گھر بھیجنے کے بعد عدالت کا نیب کو عیب کہنا میری باتوں کی تصدیق ہے کہ انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کا دوہرا معیار ہے جس کی وجہ سے الیکشن کا تماشا بنا۔

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک میں لنگڑی لولی جمہوریت ہے تاہم سس کا تسلسل رکنا نہیں چاہیے لیکن بد قسمتی سے عمران خان کی حکومت چلتی دکھائی نہیں دے رہی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف شو پیس ہیں جن کو اپنی کابینہ کے ارکان کے نام تک ہی معلوم نہیں، مناسب پالیسیاں نہ بننے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف حقیقی انقلابی بن چکے ہیں، سٹیبلشمنٹ سے بہتر تعلقات کے حوالے سے رانا مشہود کے بیان انفرادی ہے جس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

Exit mobile version