لاہور (سچ نیوز) عمران خان کی جانب سے غربت مٹانے کیلئے خواتین کو مرغیاں پالنے کی ترغیب دی گئی تھی ، اب تک کتنے لوگ عمران خان کی بات پر عمل کرکے اپنی غربت مٹاچکے ہیں ؟ اس بارے میں تو کوئی اعدادو شمار نہیں پیش کیے جاسکتے لیکن ترقی کرنے کیلئے گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے چوزے ضرور پال لیے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے غربت مٹانے کیلئے خواتین میں مرغیاں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ وزیر اعظم کے حکم پر محکمہ لائیو سٹاک نے لاکھوں مرغیاں بھی تقسیم کیں۔ ان سے قبل مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بھی افریقہ میں غربت مٹانے کیلئے مرغیوں کی سکیم دے چکے تھے۔ عمران خان کی جانب سے مرغیاں پالنے کی ترغیب دیے جانے پر کڑی تنقید کی گئی تھی لیکن اب لگتا ہے کہ غریبوں کے ساتھ صاحبِ ثروت لوگ بھی مرغیاں پالنے کے کام کو خوشحالی کی ضمانت سمجھنے لگے ہیں۔گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے بھی وزیر اعظم کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے چوزے پال لیے ہیں جن کی انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی بات مان لی ہے اور اب وہ ترقی کریں گی۔
۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔