اسلام آباد (سچ نیوز) پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ عمران خان انگلیوں کے سہارے چلنے والے ہیں ، آنیوالے دنوں میں ان کو انگلی کاسہارا بھی نہیں ملے گا۔جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کے وزرائے اطلاعات اپنی وزارت کی کیا کارکردگی بتاتے ہیں؟ یہ اپنی وزارت کی کارکردگی بتانے کی بجائے اپوزیشن کوبرا بھلا کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی این آر او نہیں مانگ رہا،خان صاحب یہا ں کونسی شخصیت ہے جس کو آپ این آراودیناچاہتے ہیں، بھاگنا چاہتے ہیں لیکن ان کو بھاگنے نہیں دیاجائے گا ، ان کے لئے سارے راستے بند ہونگے ، عمران خان انگلیوں کے سہارے چلنے والے ہیں ، آنیوالے دنوں میں ان کو انگلی کاسہارا بھی نہیں ملے گا ۔ان کا کہنا تھاکہ چائنہ کے ساتھ تعلقات ذوالفقار علی بھٹوکا کارنامہ ہے ، آصف زرداری نے چائنہ کے دورے کئے توپھر سی پیک آیا ، تحریک انصاف نے سوائے گالیاں دینے اور الزامات لگانے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ۔