تحریک انصاف ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے۔رکن صوبائی اسمبلی
پشاور(چیف اکرام الدین سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے حاجی فضل الہی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے جو پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو درپیش مسائل اور تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے تحریک انصاف کا مشن عوام کی بھرپور خدمت کرنا ہے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے حاجی فضل الہی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ایماندار اور سیاسی لیڈروں کی وجہ سے ملک و قوم ترقی کر سکتی ہے اپوزیشن کی تمام تحریکیں ملک کی ترقی اور عوامی مسائل میں بری طرح ناکام ہوئی ہے جو ملک اور عوام کے ساتھ دھوکہ ہے اپوزیشن نے کبھی ملک و قوم کی ترقی کا سوچا بھی نہیں جو ملک اور عوام کے ساتھ غداری ہے ایسے سیاسی لیڈروں کی وجہ سے پاکستان اور پاکستانی عوام کا برا حال تھا لیکن جب سے عمران خان پاکستان کا وزیر اعظم بنا تب سے ملک و قوم نے ترقی شروع کی جو عوام کیلئے کسی خوشی سے کم نہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کروڑوں عوام کے دل جیت لیے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستان امیر ترین ممالک کی لیسٹ میں شامل ہوگا اور ایک پر امن ملک بنے گا۔