لاہور (سچ نیوز) صوبائی وزیر محمود الرشید نے کہاہے کہ سبطین خان کے ساتھ زیادتی کی گئی ،ان کی ضمانت پر ہائیکورٹ کافیصلہ دیکھنے کے قابل ہے ، رانا ثناءبضد ہیں تووفاقی حکومت کوئی فیصلہ کرسکتی ہے ، عمران خان ساتھیوں کو بچانے کیلئے کوئی قانونی سازی نہیں کریںگے ۔نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہاکہ رانا ثناءاللہ اگر بار باربضدہیں کہ اس معاملے کی انکوائری کروائیں تووفاقی حکومت کوئی فیصلہ کرسکتی ہے لیکن ماضی میں جو جوڈیشل کمیشن بنتے رہے ہیں ،اس کو رپوٹس پر بھی جو عمل در آمد ہواہے ، اس کو بھی مدنظر رکھناچاہئے ۔
محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اس بات کوسراہاجاناچاہئے کہ ملکی مفاد میں مفاہمت کی طرف چیزیں بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمت قانون نیب پر کسی نے کوئی پیش رفت نہیں کی اور سب یہی بات کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سبطین خان کے ساتھ ویسے ہی زیادتی کی گئی کہ وہ وزیر نہیں تھے اور ان پر کیس بنادیا گیا ، ان پر جو ہائیکورٹ کا فیصلہ آیاہے وہ دیکھنے کے قابل ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ساتھیوں کوبچانے کیلئے کوئی قانون سازی نہیں کریں گے ۔