عمران خان خراب موسم کے باعث اسلام آباد کی بجائے پشاور پہنچ گئے، جاتے ہی ایسا اعلان کردیا کہ صوبائی وزرا کے ہوش اڑ گئے

عمران خان خراب موسم کے باعث اسلام آباد کی بجائے پشاور پہنچ گئے، جاتے ہی ایسا اعلان کردیا کہ صوبائی وزرا کے ہوش اڑ گئے

پشاور (سچ نیوز) وزیر اعظم عمران خان کراچی سے اسلام آباد کی بجائے پشاور پہنچ گئے ہیں ، ان کا طیارہ موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد میں لینڈ نہیں کرسکا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کا طیارہ پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ عمران خان رات کو گورنر ہاﺅس میں قیام کریں گے اور ہفتے کو خیبر پختونخوا کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا کے وزرا کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، وہ صوبائی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ بھی کریں گے، وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Exit mobile version