علی ظفر کے مداحوں نے انہیں محب وطن پاکستانی قرار دے دیا

علی ظفر کے مداحوں نے انہیں محب وطن پاکستانی قرار دے دیا

لاہور(سچ نیوز)معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کے مداحوں نے انہیں محب وطن پاکستانی قرار دے دیا ۔سوشل میڈیا پر علی ظفر کے مختلف پرستاروں نے ان کے ساتھ محبت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے فنکار ہیں جنہوں نے پلوامہ حملے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے پالیسی بیان کے حق میں آواز اٹھا کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔سوشل میڈیا پر علی ظفر کو نہ صرف پاکستانی بلکہ انکے بھارتی پرستاروں نے بھی سراہاہے ۔یاد رہے کہ علی ظفر وہ فنکار ہیں جنہوں نے پہلی بار بالی وڈ فلموں میں بطور ہیرو اپنے فن کے جوہر دکھائے اور جب وطن کی بات ہوئی تو سب سے پہلے وہ اپنے ملک کے حق میں بولے ۔ان کے مداحوں کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں ۔انہوں نے دونو ں میں ملکو ں کے عوام میں مقبول ہونے کے باوجود دوغلا پن دکھانے کی بجائے دلیری کے ساتھ اپنے وطن کی آواز کو بلندکیا ہے۔

 

Exit mobile version