لاہور(سچ نیوز )گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں ان کی والدہ اداکارہ صبا حمید نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرا دیا، ان کا کہنا تھا کہ تیسری بار ہراساں کیا گیا تو میشا نے صاف کہہ دیا کہ وہ ایسی جگہ ہر گز نہیں جائے گی۔لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔گلوکار علی ظفر کے وکیل نے پوچھا کہ کیا آپ نے میشا کو مشورہ دیا تھا کہ پبلک میں جا کر الزام لگاو؟صباحمید نے کہا کہ میں نے اسےخود فیصلہ کرنے کو کہا تھا، میشا نے ہراسگی کے فوری بعد نہیں بتایا تھا، شاید وہ شرمندہ ہو گی، عام طور پر خواتین ایسے واقعات کا نہیں بتاتیں۔وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ کے خیال میں میشا علی ظفر سے حسد کرتی ہیں؟صباحمید نے جواب دیا کہ ایسا ممکن نہیں۔وکیل نے پھر پوچھا کہ میشا علی ظفر کے ساتھ کیوں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں؟صباحمید نے کہا کہ میشا کو تیسری بار ہراساں کیا گیا تو اس نے واضح طور پر کہہ دیا کہ ایسی جگہ ہر گز نہیں جائے گی۔