کراچی (سچ نیوز) سینئر سیاستدان فاروق ستار نے کہاہے کہ علی رضا عابد نے کچھ روزقبل بتایا تھا کہ ان کودھمکی ملی ہے ، ان کی حفاظت کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر تھی ، میں دودن میں متحدہ کونسل تشکیل دینے کی آفرکرتا ہوں ۔جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ علی رضا عابدی کو پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی تھیں اور کچھ دن پہلے بھی ان کی جانب سے بتایاگیا کہ مجھے دھمکی ملی ہے ،ان کوبہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا، علی رضاعابدی کا تعلق شیعہ برادری سے تھا اور وہ ایک ہائی پروفائل شخصیت تھی ، ان حفاظت کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر تھی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ جب علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم پاکستان سے استعفیٰ دیا تو کسی نے ان سے پلٹ کر نہیں پوچھا ۔ان کاکہناتھاکہ کراچی میں چھ ہفتے سے ٹارکٹ کلنگ کی کارروائیاں ہورہی ہیں، میں آفر کرتا ہوں کہ دو دن میں متحدہ کونسل تشکیل دیتا ہوں ، تمام لوگ وہاں آئیں اور اپنے دھڑے میں رہتے ہوے سوچ بچار کریں۔