لاہور (سچ نیوز) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہاہے کہ علیم خان چھوٹی مچھلی ہے جو نوازشریف اور آصف زرداری سے کہیں چھوٹی ہے ۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”زیرو پوائنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)اعجاز اعوان نے کہاہے کہ علیم خان نواز شریف اور آصف زرداری سے بہت چھوٹی مچھلی ہے ، عمران خان کے پاس این آر او کا کوئی آپشن نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس کارکردگی نہ دکھانے کاکوئی آپشن موجود ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کے سامنے ترجیحات کا ایشو ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ پہلے بڑے کیسز کو نمٹا لیں پھر دوسروں کو دیکھ لیں گے ۔