نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت کی علیحدگی پسند ریاست منی پور کے رہنمائوں نے بھارت سے آزادی کا اعلان کردیا جبکہ انہوں نے لندن میں اپنی جلاوطن حکومت بھی قائم کردی۔عرب نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست منی پور سے تعلق رکھنے والے علیحدگی پسند رہنما نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت سے آزادی اور اپنی جلاوطن حکومت کے قیام کا اعلان کیا۔یاد رہے کہ منی پور کی ریاست نے تقسیم ہند نہیں بلکہ 1949 میں بھارت کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کے بعد سے علیحدگی پسندوں کی جانب سے آزادی کی تحاریک جاری ہیں۔علیحدگی پسندوں کی جانب سے اس ریاست کا نام منی پور اسٹیٹ کونسل رکھا گیا ہے۔اپنی خود ساختہ حکومت کے وزیر خارجہ نرینبم سمرجیت لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ یہ جلا وطن حکومت اقوام متحدہ میں خود کو تسلیم کروانے کے لیے سفارتی کوششیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ آج سے ہی اس قانونی جلاوطن حکومت کو چلائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل منی پور کے علیحدگی پسندوں نے 2012 میں بھی بھارت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کی جلاوطن حکومت کا قیام پہلی مرتبہ عمل میں آیا ہے۔نرینبم سمرجیت کا کہنا تھا کہ وہ منی پور اسٹیٹ کونسل کو تسلیم کرنے کے لیے دیگر ممالک سے رابطے کریں گے تاکہ نئی ریاست اقوام متحدہ کی رکن بن جائے۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک ہماری آزادی کو تسلیم کر لیں گے۔منی پور ریاست کے خود ساختہ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت میں آزاد نہیں ہیں، ہماری تاریخ مسخ ہونے والی ہے اور ہماری ثقافت مٹائی جانے والی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ کو ہمیں سننا چاہیے، ہم اپنی آواز پوری دنیا کے سامنے اٹھائیں گے اور انہیں بتائیں گے کہ منی پور میں رہنے والے بھی انسان ہیں۔نرینبم سمرجیت کا کہنا تھا کہ اگر وہ آزادی کا اعلان بھارت میں رہتے ہوئے کرتے تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑتا اور خدشہ ہے کہ ماوورائے عدالت قتل کردیا جاتا۔اس حوالے سے جب لندن میں بھارتی ہائی کمشنر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔منی پور بھارت کی چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہے جس کی آبادی تقریباً 30 لاکھ ہے جو شمال مشرقی بھارت میں واقع ہے۔
علیحدگی پسند ریاست منی پور کے رہنماﺅں کا آزادی کا اعلان ، حکومت بھی بنا دی
علیحدگی پسند ریاست منی پور کے رہنماﺅں کا آزادی کا اعلان ، حکومت بھی بنا دی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024