لاہور: (سچ نیوز) قوالی کی دنیا میں شہنشاہ قوال عزیز میاں قوال کا کوئی ثانی نہیں اور اسی لیے دنیائے فانی سے رخصت ہوئے 19 برس بیت جانے کے باوجود بارعب آواز کے مالک قوال کی قوالیاں آج بھی منفرد انداز کے باعث بے حد پسند کی جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قوالی کے بے تاج بادشاہ عزیز میاں قوال کا منفر د انداز ہی انکی پہچان بنا اور اسی لیے بارعب دلکش آواز کے مالک قوال کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر شہنشاہ قوال کا لقب دیا گیا۔