لاہور (سچ نیوز )لاہور کی مقامی عدالت نے اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف میڈیا پر بیان بازی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت اداکارہ میشا شفیع کے وکلا نے میڈیا پر بیان بازی کی علی ظفر کی درخواست پر بحث مکمل کی، گلوکار علی ظفر کی جانب سے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کی بحث مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔