لاہور(سچ نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہے تھے کیس میں کچھ نہیں ہے، عدالتی فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے۔سماءنیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ حق و سچ کی فتح اور قانون کے مطابق ہے، یہ میاں نواز شریف کا قانونی حق تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کیس میں کچھ نہیں، نیب کی عدالت میں نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا، نیب کے پاس عدالت میں کئے گئے کسی سوال کا جواب نہیں تھا۔نیب پر شدید تنقید کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا کوئی ایک ایسا کیس بتادیں جس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعتیں ہوئی ہوں، کوئی ایسا کیس جس کی میعاد مقرر کی گئی ہو، نواز شریف کیخلاف ایک دن میں 2، 2 سماعتیں ہوئیں، ایسا کیس جس میں نواز شریف کا نام بھی نہیں، ان کے ساتھ مختلف انداز سے برتاو¿ کیا جاتا ہے۔نیب کی جانب سے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ نئی روایت قائم ہورہی ہے، اس سے قبل کبھی ضمانت کی درخواست کیخلاف اپیل دائر کی گئی، اگر کی گئی ہے تو اس میں بھی کرلیں۔