عتیقہ اوڈھو سے متاثر ہو کر شوبز میں آئی: جویریہ عباسی

لاہور: (روزنامہ سچ) نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا کہ سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی اداکاری سے متاثر ہو کر شوبز کی جانب راغب ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عتیقہ اوڈھو کی اداکاری سے بڑی متاثر تھی اور ان کے ڈرامے دیکھ کر میرے اندر کا فنکار بیدار ہونے لگا اور پھر ایک ٹی وی پر اداکاری کا آڈیشن دیا جس میں کامیاب ہوئی۔

جویریہ عباسی نے کہا کہ میری والدہ حکمت کرتی تھیں۔ والدہ مجھے بھی اس شعبے میں لانا چاہتی تھیں مگر میں نے اس سے دوری اختیار کئے رکھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں آ کر انہیں بہت کامیابیاں ملیں۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی کو ‘دل دیا دہلیز’ ڈرامے میں مرکزی کردار نبھانے کے بعد شہرت ملی جس کے بعد دوراہا، بے قصور، بدگمان سمیت کئی ٹی وی ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Exit mobile version