کراچی(sc niwz) نامور پاکستانی اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسکالرعامر لیاقت نے میری جس فلم پر مقدمہ کرنے کی دھمکی دی تھی دراصل اسی فلم میں کام کرنے کے لیے مجھے فون کیا تھا۔اداکار فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں میزبان وسیم بادامی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے عامر لیاقت، محسن عباس حیدر اورمیشاشفیع، علی ظفر معاملے سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والےسوال کہ ’’جیتو پاکستان‘‘ شو کی ابتدا میں لوگ انہیں چائنا کا عامر لیاقت حسین کہتے تھے اسے سن کر فہد کو کیسا محسوس ہوتاتھا جس پر فہد نے جواب دیا کہ انہیں شروع میں اپنے بارے میں اس طرح کے تبصرے سن کر پریشانی ہوتی تھی۔فہد مصطفیٰ نے عامر لیاقت کی جانب سے ان کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ پر مقدمہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ عامر لیاقت تو اس فلم میں اداکاری کرنا چاہتے تھے اور انہوں نے مجھے فون بھی کیاتھا اور کہا تھا فہد تم مجھے بول دیتے یہ کردار میں کرلیتا اورہم دونوں اس فلم میں کام کرتے بڑامزہ آتا۔ لیکن کسی کو فلم میں کام دلوانا میرا نہیں بلکہ فلم کے ہدایت کار کا کام ہے۔یاد رہے کہ فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کے ایک سین میں عامر لیاقت کے ڈوپلیکیٹ کو دکھایاگیا تھا جو فلم میں گیم شو کی میزبانی کرتا نظر آرہاتھا۔ عامر لیاقت نے اس سین پر اعتراض کرتے ہوئے کہاتھا کہ فلم میں نہ صرف میرے کردار کو غلط انداز میں پیش کیاگیا بلکہ مجھے بدنام بھی کیاگیا۔اس کے ساتھ ہی فہد مصطفیٰ نے فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ میں اپنے ساتھی اداکار محسن عباس حیدر کے ان کی بیوی پر تشدد کے معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محسن عباس کا ذاتی معاملہ تھا اور اسے سوشل میڈیا پر نہیں آنا چاہئے تھا۔اس کے علاوہ فہد مصطفیٰ نے میشا شفیع اور علی ظفر معاملے پر بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دونوں سے جب بھی ملا ہوں مجھے دونوں ٹھیک ہی لگے ہیں تاہم اس معاملے میں جلد بازی سے کام لیاگیا جس کا دونوں کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا۔
"عامر لیاقت نےجس فلم پر تنقید کی اسی میں کام کرنے کیلئے ۔ ۔ ۔” فہد مصطفیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
"عامر لیاقت نےجس فلم پر تنقید کی اسی میں کام کرنے کیلئے ۔ ۔ ۔" فہد مصطفیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023