اسلام آباد (سچ نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین شب برات کی نشریات پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر کریں گے۔
عامر لیاقت حسین رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد کچھ عرصہ بول ٹی وی پر نظر آتے رہے لیکن بعد ازاں انہوں نے چینل کو خیر باد کہہ دیا۔ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کا بانی خیال کیا جاتا ہے اور مداح اس انتظار میں ہیں کہ وہ رمضان المبارک میں کس ٹی وی چینل پر نظر آئیں گے لیکن اب ان کے دوبارہ ٹی وی سکرین پر نظر آنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔
عامر لیاقت حسین رمضان المبارک سے قبل شب برات پر پی ٹی وی پر نظر آئیں گے۔ پی ٹی وی کی جانب سے عامر لیاقت کے پروگرام کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پر اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ عامر لیاقت حسین پی ٹی وی ہوم اور پی ٹی وی نیوز پر شب برات کی ٹرانسمیشن میں خطاب کریں گے۔