ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رنبیر کپور سے 11 برس کی عمر میں محبت ہوگئی تھی۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ آپ کوفلم انڈسٹری میں سب سے پہلے کون اچھا لگا تھا جس کے جواب میں عالیہ نے اپنے گہرے دوست رنبیر کپور کانام لیا۔ عالیہ بھٹ نے کہا میں 11 برس کی عمر میں فلم ’بلیک‘ کے لیے آڈیشن دینے گئی تھی اور وہاں پہلی باررنبیر سے ملی تھی اور انہیں دیکھتے ہی ان سے محبت ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ متعدد مواقعوں پر رنبیرکے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں جب کہ رنبیر کپور بھی عالیہ کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں۔