عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالر سستا، پاکستان میں مہنگا

کراچی: ( روزنامہ سچ ) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 2 ڈالر کی کمی سے 1229 ڈالر اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 61 ہزار   850 روپے ہوگئی، اسی طرح 128 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 53 ہزار 26 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Exit mobile version