کراچی (سچ نیوز) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے آئندہ اپنی ’ غیر اخلاقی‘ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی اس قسم کی تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔عائشہ عمر کو اکثر اوقات پاکستان معاشرے سے مطابقت نہ رکھنے والا لباس زیب تن کرنے کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی بیرون ممالک چھٹیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو انہیں کافی جلی کٹی سننا پڑی تھیں جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔عائشہ عمر نے ڈی جی اور میوزک کے نام سے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر موجود تصاویر ڈیلیٹ کردیں اور اس کا ذمہ دار اس نفرت کو قرار دیا ہے جو پاکستانیوں کی جانب سے انہیں ملی ہے۔ عائشہ عمر نے ایک پرائیویٹ انسٹاگرام اکاﺅنٹ بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ وہ اپنی اس قسم کی تصاویر اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے اس پرائیویٹ اکاﺅنٹ کا استعمال کیا کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم انہیں پہلے ہی اٹھالینا چاہیے تھا، ’ مجھے اپنی زندگی میں منفی رویوں کی ضرورت نہیں ہے۔‘