کابل( سچ نیوز )افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ان کی قومی ایئرلائن کا ایک طیارہ صوبہ غزنی میں گر کرتباہ ہوگیاہے۔افغان حکام کے اس بیان کے بعد افغانستان کی قومی ایئر لائن آریانا کا ردعمل بھی آگیاہے۔ افغانی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ ہماری ایئر لائن کا نہیں ہے۔بی بی سی کے مطابق آریانا ایئرلائن کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ ان کے تمام طیارے صحیح سلامت اپنی اپنی منزل مقصود تک پہنچ چکے ہیں ، تباہ ہونے والے طیارے کا ان کی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
افغان ایئر لائن نے اپنے فیس بک پیج پر بھی اپنے تمام طیاروں کے محفوظ ہونے کی بات کی ہے۔
واضح رہے کہ طیارہ افغانستان کے صوبہ غزنی کے ضلع دہ یک میں گر کر تباہ ہوا ہے جہاں طالبان کا کنٹرول ہے، حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں تراسی افراد سوار ہیں اور تاحال ان کی قسمت سے متعلق کسی کو کچھ معلوم نہیں۔