احمد آباد( سچ نیوز ) بھارت میں ایک مسافر بردار طیارے میں دو کبوتروں کی موجودگی سے پرواز کو تاخیر کا سامنا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ای انڈیپنڈنٹ کے مطابق بھارت کے احمد آباد ایئرپورٹ پرگوایئرکا طیارہ موجود تھا جس نے جئے پور کے لیے شام پانچ بجے روانہ ہوناتھا، تاہم پرواز کی روانگی سے قبل طیارے میں دو کبوتر گھس آئے، یہ کبوتر عمومی طور پر رن وے کے اطراف کی جگہ پر موجود تھے تاہم کسی طرح طیارے کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتاہے کہ طیارے کے اندر کبوتراوپر نیچے پرواز کررہے ہیں جس کے بعد لوگ انہیں پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واقعے کے بعد گو ایئرنے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ سفر کے دوران آپ کو اس قسم کی توقع نہ تھی اور ہم معذرت خواہ ہیں، ایئرلائن نے مزید کہا کہ فوری طورپر عملے نے کبوتروں کو طیارے سے باہر نکال دیا گیا اور پرواز اپنے وقت پر ہی روانہ ہوئی ۔