لاہور(سچ نیوز ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ تا حال سانحہ ماڈل ٹاون کے کسی قاتل کو سزا نہیں ملی۔ان کا کہنا ہے کہ قاتل آزاد ہیں، سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسروں کو محکمانہ انکوائری کی تکلیف سے بھی بچایا گیا، ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو نظام نے قیدی بنا دیا ہے۔لاہور میں مرکزی رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے کسی قاتل کو سزا نہیں ملی، ہم فیصلہ چیلنج کریں گے۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ فیصلہ چیلنج کر کے کارکنوں کو انصاف دلوائیں گے، شہدا کے ورثا کو 5 سال سے غیر جانب دار تفتیش کا حق نہیں ملا، تا حال کسی قاتل کو سزا نہیں ملی۔