کابل (سچ نیوز ) افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے غزنی شہر کے قریب متعدد پل تباہ کردئیے جس سے کابل اور جنوبی افغانستان کے درمیان بڑی شاہراہ بند ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جو غزنی صوبے کے بعض حصوں پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کرہے تھے جنہیں 2ماہ پہلے امریکہ کی حمایت یافتہ افغان فوج نے شہر سے پسپا کردیا تھا۔افغان فوج نے کہا کہ وہ غزنی اور پکتیا کو ملانے والی شاہراہ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لئے بھی طالبان کے خلاف برسر پیکارہیں۔