دوحہ (سچ نیوز)طالبان نے افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات سے انکار کردیا،طالبان نے افغان وزیرعبدالسلام رحیمی کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خبررساں ادارے رائٹر نے دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کے حوالے سے کہا ہے کہ طالبان نے افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات سے انکار کردیا،طالبان نے افغان وزیرعبدالسلام رحیمی کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا،دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہناہے کہ انٹرا افغان مذاکرات تب ہی ہوں جب بین الاقوامی افواج کے انخلا کا اعلان ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے وزیر برائے امن عبدالسلام رحیمی نے بیان دیا تھا،افغان وزیر کا کہناتھا کہ حکومت طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔