لاہور(سچ نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہماری تاریخی فتح ہوگی,نواز شریف نے ہمیشہ آئین کی بالا دستی کی بات کی ہے,انہوں نےکہا کہ میں نے ہر مشکل وقت میں میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد ملک میں بدترین مہنگائی کا آغاز ہوا ہے۔حلقہ این اے -124 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو مسائل سے نجات نہیں دلا سکتی ہے,ان کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملکی مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور جس کے پاس مسائل کے حل کا ویژن بھی ہے,سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو بڑے پیمانے پر گیس فراہم کی اور یہی عوام کی خدمت ہے جس کے سبب ضمنی الیکشن میں ہماری تاریخی فتح ہوگی۔
ضمنی الیکشن میں ہماری تاریخی فتح ہوگی: شاہد خاقان
ضمنی الیکشن میں ہماری تاریخی فتح ہوگی: شاہد خاقان
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023