موغادیشو (سچ نیوز )امریکی فضائیہ نے بتایا ہے کہ صومالیہ میں فعال شدت پسند گروہ الشباب کے ٹھکانوں پر تازہ حملوں کے نتیجے میں ایک اہم جنگجو کمانڈر مارا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی ویک اینڈ پر کی گئی، جس میں جنوبی صومالیہ میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں صومالی فورسز نے بھی حصہ لیا۔ افریقہ میں امریکی عسکری کمان کی طرف سے بتایا گیا کہ اس فضائی حملے میں ممکنہ شہری ہلاکتوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔