موغا دیشو (سچ نیوز)شورش زدہ صومالیہ میں دو خودکش حملوں میں 16افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے جنوب مغربی شہر بیدوہ میں خود کش بمباروں نے ایک ریسٹورنٹ اور ایک کافی شاپ کو نشانہ بنایا جہاں بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور 36سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق 2خود کش حملہ آوروں نے2 مختلف مقامات پر حملہ کیا، پہلے حملہ میں 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے جبکہ دوسرے حملہ میں 9 افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔