اسلام آباد: ( روزنامہ سچ ) صوبہ جنوبی پنجاب کی تشکیل کے معاملے پر سفارشات کی تیاری کے لئے وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیار پر مشتمل کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کے خدوخال، وسائل کی فراہمی اور صوبہ میں شامل اضلاع کا تعین کرے گی۔ کمیٹی مطلوبہ قانون سازی بھی تجویز کرے گی۔
کابینہ کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔ سفارشات کی روشنی میں حکومت صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے اقدامات کرے گی۔