پشاور(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی کی پشاور لوئر کورٹ بار روم میں انصاف لائرز فورم کے وکیلوں سے اہم ملاقات صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حیدر خان خلیل میٹھہ خیل کے تعاون ناراض انصاف لائرز فورم کو پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کی باقائدہ دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے عظیم قائدین چودہری شجاعت حسین ، اسپیکر پنجاب پرویز الٰہی اور چودہری وجاہت حسین نے ہمیشہ اپنے پارٹی کے کارکنان کو عزت دی اور اپنے پارٹی کارکنان کی ہمیشہ حوصلہ افزائی اور انکو پیار دیا ہے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے ناراض انصاف لائرز فورم وکیلوں کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف حکومت میں جو وعدے کیے تھے جو کہ وفا نہ ہو سکے ناراض انصاف لائرز فورم کے وکیلوں کو موجودہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں انکو بنیادی قانونی حقوق دینے سے نظر انداز کیا گیا اس موقع پر صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ انشاء اللّہ مسلم لیگ ق وکیلوں کی ان محرومیوں کا ازالہ کرینگی اور وکیلوں کے جائز قانونی حق دلوانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی قیادت مرکزی قیادت سے ملکر حل کروانے کی کوشش کریگی۔ناراض انصاف لائرز فورم پشاور کے وکیلوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کرنے کا گرین سگنل دیتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد چودہری شجاعت حسین و اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ملکر باقائدہ اعلان کرینگے اور پشاور بار کے الیکشن میں مسلم لیگ ق پلیٹ فارم سے الیکشن کرینگے نا صرف پشاور بلکہ پورے خیبر پختونخوا کے تمام بار سے ناراض انصاف لائرز فورم پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کرنے کے بعد الیکشن بار لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی و مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حیدر خان خلیل میٹھہ خیل نے یقین دہانی کی کہ ہمارے صوبائی جنرل سیکریٹری وجعی الزمان خان قیادت میں وفد چودہری شجاعت حسین و اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ٹائم ملاقات کر کے ناراض انصاف لائرز فورم پشاور خیبر پختونخوا وکیلوں کی شمولیتی پروگرام کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔پشاور بار خیبر پختونخوا انصاف لائرز فورم ارشاد خلیل ودیگر معزز وکیلوں نے مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی و مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حیدر خان خلیل میٹھہ خیل کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔