راولپنڈی: (سچ نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا حلف نہیں اٹھائوں گا۔ قومی اسمبلی میں میرے ساتھ ہاتھ ہوا۔
چودھری نثار علی خان نے اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی چل کر میرے پاس آئے لیکن میں نے حلف نہیں لیا۔ رمضان کے بعد حلقہ میں زیادہ کام کریں گے۔
سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن کرا ہی نہیں سکتی۔ نئے بلدیاتی قانون پر احتجاج ہوگا۔ بہت سے لوگ عدالتوں کا رخ کریں گے۔تحریک انصاف خود کو مقبول جماعت کہتی ہے تو الیکشن کرا کر دیکھ لے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر گاوں میں میری خدمت کے نشان ہیں، مخالفین ایک گلی نہ بنوا سکے۔ بلدیاتی الیکشن کے دوران گلی گلی محلے محلے آپ کے ساتھ ہوں گا۔