پشاور(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے دوحہ امن معاہدہ امریکہ مابین افغان طالبان کو تاریخ ساز دن قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ امریکا طالبان امن معاہدے پر دستخط ، 14 ماہ میں امریکی افواج مکمل انخلاء کریں گی صو بائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے کہا کہ ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین جناب چوہدری شجاعت حسین و اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ملکی عسکری و سول قیادت امریکا اور افغان طالبان کے درمیان 19 سالہ طویل جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے پر خیر مقدم کرتے ہیں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی تقریب میں افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکا کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے معاہدے پر دستخط کیے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے”سچ نیوز انٹرنیشنل”کے ساتھ اپنے اظہار خیال میں کہا کہ انیسویں صدی میں گریٹ بریٹن افغانستان میں پسپہ ہوئی بیسویں صدی میں سویت یونین نے بھاری مالی جان نقصان اٹھاتے ہوئے پسپائی کا خمیازہ بھگتنا پڑھا اور انیس سال کی طویل جنگ کے بعد معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران ہوگا جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سر زمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے امریکا اور افغان حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج 14 ماہ میں مکمل انخلاء کریں گی اور یہ منصوبہ طالبان کی جانب سے امن معاہدےکی پاسداری سےمشروط ہوگا صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان اس امن معاہدے کے بعد افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ہونے ہے جنہیں بین الافغان مذاکرات کہا جاتا ہے صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق صفدر خان باغی نے کہا کہ خیال رہے کہ نائن الیون واقعے کے چند ہفتے بعد امریکا نے ستمبر 2001 میں افغانستان پر حملہ کر دیا تھا۔اب تک اس جنگ میں 24 ہزار سے زائد امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں اور اب باقی 12 ہزار سے زائد امریکی فوجی وہاں موجود ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد افغان جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ آج 29 فروری کو دوحہ میں معاہدہ امن منعقد ہوا دوحہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہوئے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ افغانستان میں دوبارہ امن و امان کی بحالی ہو سکے۔