کراچی (سچ نیوز)اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بناپر نام کوئی نہیں کما سکتا۔ اس کیلئے فن کے جراثیم ہونا نا گزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں صبا قمر کا کہناتھا کہ شوبز سمیت کوئی بھی شعبہ ہو، اگر آپ اس کی مہارت نہیں رکھتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شوبز میں خوبصورت چہرے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں بلکہ اس کے برعکس فن پر عبور رکھنے والوں نے زیادہ نام کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ماضی کو کبھی نہیں بھولتی اور خاص طور پر مشکل حالات میں جن دوستوں نے ساتھ دیا ، انہیں زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گی۔